اعظم نذیر تارڑ

عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، وزیر قانون

لندن (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) شواہد اکٹھے کرلے پھر اس کی سفارشات پر عمل در آمد کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں ان کے متعلق قانونی امور پر گفتگو ہوئی، منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر ایک شخص کو لانے کے لیے ایک کھیل کھیلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ واپسی کے حوالے سے نواز شریف جو روڈ میپ دیں گے اس پر عمل ہوگا، الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے