حکومتی اتحاد

عام انتخابات کا فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتیں کریں گی۔ پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ اعلامیے میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عمران خان کے بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر تعیناتی نہیں ہوگی۔ آرمی چیف، حساس اداروں کی قیادت، افسران، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد بلیک میلنگ ہے جو قطعاً سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزیراعظم کا دستوری اختیار ہے، اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم، فوج میں بغاوت کے بیانات اور حوصلہ افزائی جیسے اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں، جن سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ غنڈہ گردی اور دھونس کی بنیاد پر آئین، جمہوریت اور نظام کوغلام نہیں بننے دیا جائے گا۔ ملک کی معیشت اور سیلاب متاثرین کی بحالی اس وقت اولین قومی ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے