لاہور (پاک صحافت) جیسے جیسے تبدیلی کے کھوکھلے نعرے کی حقیقت واضح ہوتی جارہی ہے مختلف افراد پی ٹی آئی اور عمران خان سے دور ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر احسن اقبال بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر احمد جواد کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے جبکہ اس موقع پر شہباز شریف اور احسن اقبال نے احمد جواد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔