اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزراء کے جہاز پاکستان سے بیرون ملک نکلنا شروع ہوگئے ہیں، اب ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صبح ایک عجیب و غریب دنگل نکل کر آرہا تھا، پتہ چلا کہ صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والو آپ کو جواب دینا ہوگا، ابھی اپنے حواری بات کررہے ہیں، تھوڑا حوصلہ پیدا کریں، جن کے اثاثے باہر ہیں جو نکل جائیں گے، آپ کے جہاز نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ کی وزراتیں نہیں رہیں جن کا غلط استعمال کر رہے ہیں، ہم پہلے بھی ڈٹ کر کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں۔