حافظ حمداللہ

عسکری اداروں کے سربراہان واضح موقف اپناکر بے یقینی صورتحال کا خاتمہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عسکری اداروں کے سربراہان موجودہ صورت حال پر واضح موقف اپناکر بے یقینی صورت حال کا خاتمہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کہانی پر خاموشی دال میں کچھ کالا کے مصداق ہے، اداروں کی خاموشی سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں اسی لئے وضاحت ضروری ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ غدار اور وفادار کی سرٹیفکیٹ بانٹنے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔ امریکی تلوے چاٹنے والے نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، عمران نیازی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست چمکانے کے لئے کمیٹی کمیٹی کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کا ماننا ہے کہ ملک کو نظریہ ضرورت کی نہیں بلکہ نظریہ جمھوریت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے