سعید غنی

پی ٹی آئی والے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی و نالائقی سے ملک بھر میں بے روزگاری اور مہنگائی کا راج ہے، اب پی ٹی آئی والے عوام کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے عوام کی عدالت میں پیش ہوں۔ پی ٹی آئی والوں کو مہنگائی کے ستائے ہوئے غریبوں کا سامنا بھی ہوگا، پی ٹی آئی والے کون سا منہ لیکر عوام میں جائیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عوام پی ٹی آئی والوں سے پٹرول کی قیمتوں میں لوٹ مار کا حساب تو مانگیں گے جبکہ عوام بجلی کے بلوں میں ڈاکے کا حساب بھی تو ان سے پوچھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پنجاب اور خیبر پختونخواں میں چوروں کی طرح چھپ رہے ہیں، عوام کو گیس نہ ملنے کا جواب پی ٹی آئی والوں کو دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے