اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے۔ زخمی طالبعلم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وطن واپسی کیلئے اقدام کی درخواست کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار نے زخمی پاکستانی طالبعلم کی امیگریشن کیلئے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک سے زخمی طالبعلم کو اپنے طیارے میں وطن لائے۔ اسحاق ڈار نے بشکیک کے مختصردورے میں کرغز حکام سے ملاقات کی۔ وہ آستانہ سے کرغز وزیر خارجہ کے ساتھ بشکیک گئے تھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اقدامات سے ثابت کر رہی ہے کہ خدمت کسے کہتے ہیں، ستائش نہیں چاہتے، خدمت ہمارا فرض ہے، صلہ اللّٰہ سے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے