ناصر حسین شاہ

جنرل باجوہ اور آصف زرداری کی ڈیل کے متعلق عمران خان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جنرل باجوہ اور آصف زرداری کی ڈیل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے باتھ آئی لینڈ میں گلشن فیصل پارک کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ بلاول بھٹو کا نظریہ ترقی، بہتری اور آگے بڑھنے کا ہے۔ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اسمبلیوں کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہیے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ حکومت میں نہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ اور دیگر اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، گورنر پنجاب نے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا اس میں کچھ غلط نہیں۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑا، شوکت ترین نے کے پی حکومت کو آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا کہا، سندھ ڈوبا ہوا ہے پی ٹی آئی بین الاقوامی ڈونر کو فنڈز دینے سے منع کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی فراہم کررہے ہیں، بارشوں میں 10 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے، جن کے گھر تباہ ہوئے ان کو ریلیف فراہم کریں گے، بارش سے جن کے گھر تباہ ہوئے انہیں 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے