طلال چوہدری

پی ٹی آئی ملک میں بھارتی اور غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بن چکی ہے۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں بھارتی اور غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بن چکی ہے، جس کا ثبوت فارن فنٖنگ کیس کا فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کے خلاف ناپاک مہم چلانے اور بغاوت پر اکسانے کے مجرموں کی حمایت میں عمران خان آج غداری ریلی نکالیں گے، عوام سمیت تمام محب وطن شہداء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ناپاک ریلی سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہو یا کوئی اور ادارہ جو بھی عمران خان سے آئین اور قانون شکنی، کرپشن، منی لانڈرنگ، 351 غیرملکی کمپنیوں، اسرائیل اور بھارت سمیت 34 غیرملکی شہریوں سے غیرقانونی ڈالرز لینے کا پوچھے گا، اس کی کردار کشی ہوگی، وہ جانور قرار پائے گا۔ عمران خان اینڈ کرپٹ کمپنی ہر روز درخواستیں دے رہی ہے کہ ہمیں نوکری دو، ہمیں پھر سلیکٹ کرو، عمران ترلے کررہا ہے کہ ہم سے ہماری کرپشن کا نہ پوچھو، ہم شہداء کی توہین کریں تو ہمیں نہ پکڑو۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے