شاہ زین بگٹی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر اور ان کی املاک تباہ ہو چکی ہیں اور ان کی امداد اور بحالی کیلئے ایک جامع پلان تیار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی سے اقوام متحدہ کے کووآرڈنیٹر جولین ہارنیس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصاً بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اب تک طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پانچ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بہت جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر عالمی اداروں کے تعاون سے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے گی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے کووآرڈنیٹر جولین ہارنیس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ چھ ملین ڈالر کی فوری امداد کا بندوبست کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ امداد بلوچستان میں خوراک اور ادویات اور دیگر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے