محمد اورنگزیب

پاکستان زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوارو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی رائز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے، ہالینڈ کی صلاحیتوں سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئیگی۔

سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم پر زور دیتے ہوئے معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے لئے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے