دنیا کا طاقتور ترین راکٹ اولین اڑان بھرنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کیا گیا دنیا کا طاقتور ترین اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ 10 اپریل کو ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے مرکز میں اسٹار شپ کو پہلی بار زمین کے مدار پر روانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اس راکٹ کی آزمائشی پرواز کی کامیابی کے امکانات 50 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد امکان یہ ہے کہ اوپر جانے کے دوران راکٹ پھٹ جائے تاہم یہ لانچ لوگوں کو بیزار کن محسوس نہیں ہوگی۔ یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور آزمائشی پرواز میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک تو سپر ہیوی راکٹ بوسٹر ہے جبکہ دوسرا وہ حصہ ہے جو انسانوں کو خلا میں لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آزمائشی لانچ کے دوران سپر ہیوی بوسٹر خود کو الگ کرکے سمندر میں اتر جائے گا جبکہ اسٹار شپ زمین کی مدار تک جائے گا اور پھر سمندر پر اترے گا۔ یہ پوری پرواز 90 منٹ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے