آٹا

پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2900 روپے کا ہوگیا

پشاور (پاک صحافت) ملک بھر میں آٹے کا بحران جاری ہے، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 29 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 20 کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ ہوگیا، نئی قیمت 27 سو روپے مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 3 روز پہلے فائن آٹے کی قیمت 27 سو جبکہ مکس آٹے کا تھیلا 25 سو روپے میں میسر تھا، آٹے کی ترسیل میں مشکلات جبکہ پابندی بھی برقرار ہے اس لئے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے