کینڈین وزیرِاعظم کے بعد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت کا اعلان کردیا

کینڈین وزیرِاعظم کے بعد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت کا اعلان کردیا

کینڈین وزیرِاعظم کے بعد اب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 36 برطانوی ارکان پارلیمان نے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سے یہ معاملہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھانے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق لیبر پارٹی لیڈر جریمی کوربین سمیت ان اراکین پارلیمنٹ نے اس بارے میں برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب کو ایک خط لکھا ہے۔

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ دفتر خارجہ یہ معاملہ بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ لندن کا دورہ کرنے والے بھارتی سیکریٹری خارجہ ہرش وردہان کے سامنے بھی رکھا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم نے ایک بیان میں بھارتی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا بھارتی کسانوں کے پرامن احتجاج کے دفاع میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا۔

کینڈین وزیراعظم کے اس بیان پر بھارتی وزارت داخلہ نے گذشتہ روز کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کرکے جسٹن ٹروڈو کے بیان پر احتجاج کیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج پر کینیڈین وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کا بیان ملک کے داخلی امور میں ناقابل قبول مداخلت ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو اس سے دو طرفہ تعلقات میں سنگین نوعیت کے اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے