شہباز شریف

حکومت کا پی ٹی آئی کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر ایاز صادق، معاون خصوصی ملک احمد خان اور عطا تارڑ شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ممکنہ طور پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرا کی جانب سے شرکا کو پاکستان تحریک انصاف سے جاری مذاکرات تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پی ٹی آئی سے مذاکرات اور ان کے مطالبات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے