عطا تارڑ

چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر رقم کہاں لگائی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر رقم کہاں لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو دوسروں سے رسید مانگتے تھے آج خود جعلی رسید بنا رہے ہیں۔ جب آپ کے پاس جواب نہ ہوں تو حیلے بہانے سے پھر وقت لیتے ہیں، دوران سماعت مقدمات اعلی عدالت منتقل نہیں کیے جاسکتے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت میں کہا کہ مجھے گھر کے معاملات کا نہیں پتہ نہ توشہ خانہ کے تحائف کا پتہ ہے، بتائیں توشہ خانہ کے تحائف کہاں بیچے کتنے رقم حاصل کی تھی؟ کیسز میں تاخیر کے لیے اسٹے آرڈر لیا جارہا ہے، آج ملزم اور اس کے وکلاء کے پاس کسی سوال کا جواب نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا ایک کیس ہے یہ 9 درخواستیں عدالتوں میں ڈال چکے، ٹرائل کورٹ کی پروسیڈنگ بار بار روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جو سوال پوچھیں کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ شکر ہے یہ نہیں کہا توشہ خانہ کیا ہوتا ہے، کرکٹ کے زمانے سے لوگوں سے وصولیاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے