کورونا وائرس

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 9 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر 9 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 9 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 9 کی حالت نازک ہے، کوویڈ کے سب سے زیادہ کیسز شرح جہلم میں 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں کیسز کی شرح صفر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے