نواز شریف

پشاور دھماکے میں شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، نواز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میان نواز شریف نے پشاور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں 60 شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ تکلیف کی گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  کہا کہ دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 55 سے زاد  افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے خود کو  منبر کے قریب دھماکے سے اڑایا جس کے بعد ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے