بلاول بھٹو

مملکتِ خداداد کو اس وقت تک کوئی خطرہ نہیں، جب تک 1973 کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے یوم آزادکے موقع پر عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ  اِس مملکتِ خداداد کو اس وقت تک کوئی خطرہ نہیں، جب تک 1973 کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو صحیح معنوں میں جدید، ترقی پسند اور متحرک جمہوری ریاست بنانے کے لیئے سرگرمِ عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے جشن آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت کے قیام اور آئین کی پاسداری میں پنہاں ہے، آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم ہر ایسی کوشش و سوچ کی مزاحمت کریں گے، جو عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنی پسند و ناپسند کا فیصلہ کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قائداعظم محمد  علی جناح اور ان کے رفقا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقا کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو حقیقی معنی میں ایک جمہوری و مساوت پر مبنی ملک بنانے کے لیے جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے