حمزہ شہباز

نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہی۔ خیال رہے کہ انہوں نے جاری بیان میں شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ نے رہنما حمزہ شہباز شریف نے  پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے وقت پشاور کی مسجد میں بم دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے یہ بھی  کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ دہشگردی کی ہر قسم اور ہر طرز شدید قابل مذمت اور قبیح عمل ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے، امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور جامع طریقے سے عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے