پاکستان روس

پاک روس 8ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں پاک روس 8ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس کا توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے جامع پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور روس کا توانائی کے شعبے میں تعاون آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2023 تک تیل و گیس کی تجارت کا سٹرکچر بنانے کے عمل کو حتمی شکل دینے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک آسان شرائط پر توسیع دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ توانائی پلان کو بھی مارچ تک حتمی شکل دے دی جائے گی، فریقین کا اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، تجارت سرمایہ کاری، مواصلات بینکنگ سیکٹر کے شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا ہے، توانائی کا شعبہ، کسٹمز، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی میں تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے