شہباز شریف

اللہ تعالی نے بے گناہ رانا ثناءاللہ کو انصاف دیا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے بے گناہ رانا ثناءاللہ کو انصاف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی منشیات سمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثناءاللہ کو انصاف دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہئے۔ رانا ثناءاللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ یاد رہے کہ آج انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثناءاللہ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے