خرم دستگیر

پاکستان کے اداروں کو عمران خان بے توقیر کررہے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے  وزیر اعظم عمران کان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو سب سے زیادہ فائدہ عمران خان نے پہنچایا۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت سے بزدلانہ مصالحت کے مجرم عمران خان کو جواب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو ہم اپنا ایٹمی پروگرام ختم کر دیں گے، پاکستان کے اداروں کو عمران خان بے توقیر کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا لیکن پاکستان کا کوئی جواب نہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر نے  مزید کہا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں، عمران خان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے، عمران خان نے دورہ روس کے لیے انتہائی غلط وقت کا انتخاب کیا۔ روس سے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں لیکن پاکستان کے تمام معاشی مفادات مغرب سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے