مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات سے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا ہماری قومی فلم پالیسی کا حصہ ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فلم اور ڈرامہ پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، حکومت سینما گھروں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیر اور فنکاروں کو مراعات دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور چینی فلم سازوں کی مشترکہ پروڈکشن شروع کرنے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے