طلال چوہدری

عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کتنا مال اکٹھا کیا وہ بھی بتا دیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ ملاقات کا کروڑ روپیہ اور ٹکٹ کتنے میں بیچا؟ جن کو ٹکٹ نہیں دیا ان بیچاروں کے پیسے واپس کر دیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ خان صاحب لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں، گھڑی بیچنی ہو، سینیٹ کی سیٹ بیچنی ہو، پارٹی کا عہدہ بیچنا ہو یا الیکشن کی ٹکٹ بیچنی ہو۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں، پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے