پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار کا اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

تفصیلات کے مطابق دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ میں شروع سے ہی’ ٹام بوائے ‘قسم کی لڑکی تھی اسی لیے خواجہ خضر حسین نے مجھے اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کیلئے بہت کوشش بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے ساری انگیجڈ تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے اِنہیں میں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔ یاد رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار نے 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے