آئی ایم ایف

پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پُرامید

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کی اُمید ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے پروگرام کے لئے درخواست آئندہ ماہ دی جائے گی، آئی ایم ایف سے باقاعدہ مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے بعد ہوں گے۔ آئی ایم ایف سے نئے تین سالہ قرض پروگرام کے لئے مذاکرات دو سے تین ماہ جاری رہنے کا امکان ہے، نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ، کاسٹ ریکوری اصلاحات، نئے ٹیکس اقدامات شرائط میں شامل ہیں، مہنگائی میں کمی آنے تک پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ذمہ قرضوں کو پائیدار قرار دے دیا ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لئے ایکسٹرنل فنانسنگ یقینی بنانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات نظر انداز کردیے گئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف پانچ سالہ مینڈیٹ لے کر آنے والی نئی مخلوط حکومت سے مذاکرات کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے