قتل

غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی قتل

جیکب آباد (پاک صحافت)  سندھ میں غیرت کے نام پر  حوا کی ایک اور بیٹی جاہلانہ رسم کی بھینٹ چڑھ گئی،  ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے  تھانہ میراں کی حدود میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مقتولہ کا چچ تھا، جس نے غیرت کے نام اپنی بھتیجی اور ایک نوجوان کو گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کی تلاش کے لئے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ میں غیرت کے نام پر خواتین کا قتل کوئی نئی بات نہیں ہے، گذشتہ ماہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کے قتل میں اس کا باپ اور بھائی شامل ہیں، جنہوں نے غیرت کے نام پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتارا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال ماہ نومبر میں کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے