رانا ثناء اللہ

پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنڈی کا شیطان “بغل میں چھری، منہ میں رام رام” کا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چپڑاسی ٹھیک کہتا ہے، اس کا باس جیل میں پانچ سال پورے کرے گا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ “باس” کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے، “کچل دوں گا” کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے۔ گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ یہ گند ہے، اس کی صفائی سے ہی  علاج ہوتا ہے جبکہ “مار دو، مر جائو، جلاؤ، گھیراؤ” کے اعلانات کرنے والے غنڈہ گرد کی اصلیت سب کو پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے