وزیر تعلیم سندھ

شیخ رشید اور فواد چوہدری کو یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان جا رہے ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت)  وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شیخ رشید احمد کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کو اب  یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان جا رہے ہیں۔ سعید غنی کا  کہنا ہے کہ عمران خان کو بھی یقین ہے کہ وہ جانے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے جاری بیان  میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  لوئیر دیر جلسے میں عمران  خان کس سے مخاطب تھے معلوم نہیں، ترجمان  پاک فوج کہہ چکے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے، پھر عمران خان فوج کی بات کیوں کر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا شہری علاقوں میں ووٹ بینک ہے، ایم کیو ایم سے ملاقات میں دفاتر کھولنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ایم کیو ایم کی منفی سیاست کی بھرپور مخالفت کی۔ ایم کیو ایم کا ووٹ شہری علاقوں میں ہے اسے تسلیم کرتے ہیں، محترمہ نے بھی کہا تھا کہ متحدہ کے سیاسی لوگوں سے بات کرنا چاہیے، لندن اے پی سی میں بھی ایم کیوایم کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے