عبدالقادر پٹیل

عمران خان کی بگڑی ہوئی زبان شکست کا اقرار ہے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اور تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بگڑی ہوئی زبان شکست کا اقرار ہے۔ عبد القادر پٹیل کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان بھی عمران خان سے بیزار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے  سینئر رہنماعبد القادر پٹیل نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی عمران خان سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے ممبران عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیکر سیاسی گناہوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ محمود قریشی عمران کی جگہ لینا چاہتے ہیں مگر بلی کو خوب میں چھیچھڑے ہیں، عمران کے نمبر ایک پر نظر ہے بھاگنے نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے میمبر اور پی پی رہنما عبد القادر پٹیل نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کرکٹ نہیں کہ ٹارگٹ ناممکن ہو تو بھی آخری بال تک کھیلا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان نے باعزت راستہ اختیار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے