امتیاز شیخ

وفاقی وزراء کی نااہلی اور ناکامی کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی ایل این جی خریدنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی نااہلی اور ناکامی کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا، قبل از وقت ٹینڈر کرتے تو ایل این جی کا سودا مناسب قیمت میں ممکن تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے ایل این جی کی خریداری سے متعلق مہنگا معاہدہ کیا گیا، جس پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نومبر کیلئے ایک کارگو 30 اعشاریہ 65 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک کارگو میں ملک و قوم کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے مزید کہاکہ سستی ایل این جی دستیاب ہونے کے باوجود اس وقت ٹینڈر نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے چوتھے سال بھی قوم کو گیس بحران کا سامنا ہے، دو ایل این جی کارگوز کی منسوخی کی تحقیقات ہونی چاہیے، ٹینڈر ہونے کے باوجود دو کمپنیوں نے ایل این جی کی سپلائی کیوں منسوخ کی؟

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے