خواجہ آصف

شہبازشریف دیگر جماعتوں کیساتھ اچھا ڈیل کرسکیں گے۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دیگر جماعتوں کے ساتھ اچھا ڈیل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میثاق معیشت پر تو ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی پیش کش کی تھی، تاہم پی ٹی آئی نے ہماری میثاق معیشت کی پیش کش کو مسترد کردیا تھا۔

وزارت عظمی کے امیدوار کیلئے صدر ن لیگ کی نامزدگی پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف دیگر جماعتوں کے ساتھ اچھا ڈیل کرسکیں گے، نوازشریف قائد ہیں ان کا حکم فائنل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بعض شہروں میں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، ان حالات میں گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا۔ چوری بند کردیں، گیس بجلی سستی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے