بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 10 اپریل کو خاص دن قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 10 اپریل کو خاص دن قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے، 10 اپریل وہ تاریخ ہے کہ جب 1973 میں ہمیں آئین ملا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ 10 اپریل 1986ء کو لاہور میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا گیا اور 10 اپریل 2022ء کو پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے