علامہ اقبال

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا

لاہور (پاک صحافت) شاعر مشرق، مفکر پاکستان اور مسلمانوں کو آزادی کی راہ دکھانے والے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا ایک سو چوالیسواں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں انہیں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد مشن ہائی سکول سے میٹرک کیا اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔

علامہ اقبال نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کیا، ایم اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے اور سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔ 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔ قیام پاکستان سے قبل علامہ محمد اقبال کا 21 اپریل 1938 کو انتقال ہو گیا تھا۔ آپ کو لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے