رانا ثناءاللہ

وفاقی حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے، صدر کا گورنر راج لگانے میں کوئی کردار نہیں، صدر کو وزیراعظم کی سفارش پر عمل کرنا ہو گا، اگر گورنر راج لگانے کیلئے صدر نہیں راضی ہوتا تو قائم مقام صدر آجائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دو ٹارگٹ ہیں، ایک آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا اور دوسرا سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو روکنا، سعودی ولی عہد پاکستان آئے گا تو ملک مستحکم ہوگا جو عمران خان نہیں چاہتا ہے، لانگ مارچ سے سعودی ولی عہد کا دورہ متاثر ہوسکتا ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک ڈوب جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس

پولیس گھیراؤ کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پولیس گھیراؤ کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے