پولیس

پولیس گھیراؤ کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پولیس گھیراؤ کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تجاوزات کے نام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گر فتار کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اقدام کو شہباز شریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیا جبکہ گوہر ایوب نے چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف عدالتی کارورائی کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی، اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔ جس کے بعد سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا دفتر سیل کرکے اس پر نوٹس چسپاں کردیا۔

پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کئے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں سی ڈی اے نے بتایا کہ آپریشن بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکٹر G-8/4 میں سیاسی جماعت کی طرف سے ایک پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مزکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، جس سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کر کے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے