بشکیک طلباء

بشکیک میں اب بھی خوف کی فضاء ہے، خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچنے والے طلبہ کی دہائی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان سے مزید پانچ سو چھپن پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے، ایک سو اکہتر طلبہ خصوصی طیارے سے رات گئے کوئٹہ پہنچے، وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ طلبہ کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق کرغزستان سے کوئٹہ پہنچنے والے 171 پاکستانی طلبہ میں 95 کا تعلق بلوچستان اور باقی کا دیگر صوبوں سے ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر اور فوکل پرسن بخت کاکڑ و دیگر وزراء کے ہمراہ کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر طلبہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے طلبہ کی وطن واپسی کیلئے خصوصی طیارے کا اہتمام کیا۔ بشکیک میں حالات معمول پر آرہے ہیں دعا ہے کہ وہاں حالات ٹھیک ہوں اور یہ طلبہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6 سے 7 طلبہ اب بھی بشکیک میں موجود ہیں جن کی بحفاظت واپسی کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔

طلبہ نے کرغزستان سے واپسی کے لئے بلوچستان حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا، تاہم کرغزستان کے حوالے سے طلبہ کا کہنا تھا کہ بشکیک میں اب بھی خوف کی فضاء برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے