یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے مابین شدید جھڑپیں، سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے مابین شدید جھڑپیں، سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

صنعا (پاک صحافت) یمنی فوج اور سعودی دہشت گرد اتحاد کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں اور یمنی فوج نے سعودی عرب اور  اس کے اتحادی فوجیوں کو زبردست شکست سے دوچار کرتے ہوئے درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

یمن کے مآرب صوبے میں جارح سعودی اتحاد اور اس کے یمنی پٹھوؤں کے ساتھ یمنی فوج اور رضا کار فورسز کی شدید جھڑپیں جاری ہیں، یہ جھڑپیں چھے محاذوں پر ہو رہی ہیں اور انصار اللہ تحریک کے رضاکاروں نے شمال مغربی مآرب میں کسارہ کے محاذ پر پیشقدمی شروع کر دی ہے، اس کارروائي کے دوران سعودی اتحاد کے بتیس فوجی مارے گئے اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

صنعا میں فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز ایک زبردست کارروائي اور جارح سعودی اتحاد کے دہشت گرد فوجیوں سے شدید جھڑپ کے بعد کئي دیہی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئي ہیں اور اس وقت کئي کوہستانی علاقے ان کے کنٹرول میں ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے پچھلے دو دنوں میں سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور الجبلیہ پہاڑی سلسلے سے لے کر مآرب ڈیم تک اپنا کنٹرول بڑھا لیا ہے۔

دوسری جانب المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی ڈرون طیاروں نے ہفتے کے روز ملک خالد ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے، یہ حملے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط کے ملک خالد ایئرپورٹ پر کئے جانے والے حملے میں صماد تین قسم کے دو ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات کوبھی نشانہ بنایا، یمنی ڈرون طیاروں نے جمعے کے روز ملک خالد اور ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی بمباری کی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یہ جوابی حملے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے حالانکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے بارہا اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی اتحاد اگر جنگ و جارحیت کا سلسلہ بند اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم کردے تو یہ حملے بند کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے