پاکستان کی ایران کو ہیلی کاپٹر حادثہ تحقیقات میں معاونت کی پیشکش

(پاک صحافت) پاکستان نے پڑوسی ملک ایران کو صدر ابراہمی رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کر دی۔ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کے پاس پوری اہلیت ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کریش کی تحقیقات کریں، اگر ایران کو ضرورت پڑے تو پاکستان تحقیقات میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتہ پاکستانی سفارت کاری کا متحرک ہفتہ تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے سربراہ کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، یو اے ای کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر ِاعظم شہباز شریف نے رواں ہفتے ایران کا دورہ کر کے ایرانی صدر کی وفات پر تعزیت کی، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کا دورہ کر کے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سارک غلام سرور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا اور سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ ہوتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 13 ویں جے سی سی پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے