شہباز شریف

اللہ تعالی نے بہت بڑی کامیابی عطا فرمائی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے بہت بڑی کامیابی عطا فرمائی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ میں تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ اجتماعی کاوشوں کی بدولت ہم گرے لسٹ سے نکلے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف، ذیلی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنھوں نے گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔ اداروں، وزارت خارجہ نے بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف نے کہا کہ پاکستان کی پینتیس سفارشات پر شاندار طریقے سے کام کیا، سابقہ حکومت نے فیٹف قانون سازی میں تعاون نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے