شہباز شریف

وزیراعظم کی آٹا مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا مہنگا بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے پنجاب کے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عامر ذوالفقار نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز ملاقات کی اور یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھا جائے۔ وزیراعظم نے پنجاب میں خودساختہ مہنگائی بڑھانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ آٹا مہنگا بیچنے والوں کو پکڑا جائے اور مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے افسران سے مکالمہ کیا کہ محکمہ صحت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے