سرکاری محکموں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کی درخواست پر نوٹسز جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری محکموں میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ درخواست گزار واقف شاہ نے مؤقف اختیار کیا  تھا کہ بائیو میٹرک حاضری سے گھوسٹ ملازمین کا بھی پتہ چل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست  پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 نومبر کو آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ  سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا جائے۔ درخواست گزار واقف شاہ نے مؤقف اختیار کیا  تھا کہ بائیو میٹرک حاضری سے گھوسٹ ملازمین کا بھی پتہ چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے