شہبازشریف

نوازشریف زندگی بھر میرے لئے طاقت کا ستون رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف زندگی بھر میرے لئے طاقت کا ستون رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور بڑے بھائی ہیں، نواز شریف زندگی بھر میرے لئے طاقت کا ستون رہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیار محبت میرے لئے اعتماد اور رہنمائی کا باعث ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور ملکی سیاسی اہم معاملات پر مشاورت و رہنمائی لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے