احسن اقبال

نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی مہم کو لیڈ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ہاتھ اس معاہدے نے باندھے ہوئے ہیں جس کے اوپر آئی ایم ایف نے عمران خان ساتھ مل کر دستخط کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی ان کے معالجین سے مشروط ہے، ہمیں پوری غالب امید ہے اگلے الیکشن سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ  عمران نیازی  9 حلقوں سے اگر الیکشن لڑ رہا ہے، اس کا صاف مطلب ہے پی ٹی ائی کے پاس امیدوار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس کے امیدوار کہتے ہیں ہم نے استعفے دینے کے لئے پیسے خرچ نہیں کرنے، عمران خان خود اپنی سیاست سے پریشان ہے کیوں کہ اس کے پارٹی کے لوگ الیکشن لڑنے کے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس بند نہیں ہو گا عمران خان آپ کو این آر او نہیں ملے گا، جو اپ نے کروڑوں روپے خوردبرد کئے ہیں پاکستان دشمنوں سے لے کر انتشار پھیلایا ہے جواب دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے