مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ میں ثاقب نثار ملوث تھے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ میں ثاقب نثار ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ بغیر ثبوت کے لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں، ثاقب نثار نے غلط ریکارڈ پر بنی گالہ کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔ لاہور میں بیٹھے ایک شخص کی غلیظ اور گھٹیا سیاست دفن ہوچکی ہے، تحریک عدم اعتماد کے وقت اس شخص نے جنرل باجوہ کی منتیں ترلے کیں، اس شخص نے چار سال پاکستان کی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا، اسی وجہ سے اس کے خلاف ان کے اپنے اراکین تحریک عدم اعتماد میں شامل ہوئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس نے تحریک عدم اعتماد کا سنتے ہی سائفر پر کھیل کھیلنا شروع کیا، یہ سازش امریکا سے ہوتی ہوئی جنرل باجوہ تک پہنچی، امریکا سے شروع ہو کر محسن نقوی تک سازش پر بیانات بدلے گئے، انہوں نے امریکا سے بھی معافیاں مانگیں حالانکہ اسی سائفر پر انہوں نے پارلیمنٹ توڑی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کی، سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا کہ آئین شکنی ہوئی، چار سال ملک کے خلاف سازش کے بعد ملک کے حالات بہتر ہونا شروع ہوئے۔ عمران خان نے مارچ 2022ء میں آئی ایم ایف پروگرام معطل کردیا تھا، ہم نے اس پروگرام کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو ٹیبل پر لائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے