کورونا

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد پر آگئی

اسلام آباد  (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22518 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 67 ہزار 633 تک جاپہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1737 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 25 افراد انتقال کر گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ سے ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی جانب سے جارہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 774 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 383 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35573 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے