بلاول بھٹو

فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو

جیکب آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہر فورم پر فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو پکے گھر ملیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے اپنی زمین اور اپنا مکان پروگرام شروع کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا، انفرا اسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری کریں گے، سیلاب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی متاثر ہوا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لیے بھی منصوبے لائیں گے، دیگر صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، ہر جمہوری سیاست دان کے لیے مسائل کا حل الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، الیکشن کرائیں، کوئی بھی جیتے، منتخب نمائندے عوام کی خدمت کریں، منتخب نمائندوں کو عوام کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، یہ منتخب حکومت ہوتی تو یہ مشکلات نہیں ہوں گی، سندھ میں ترقیاتی کام ضد کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے