قومی اسمبلی: نواز، شہباز، زرداری، مولانا، بلاول، بیرسٹر گوہر سمیت 302 ممبران نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) 16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کی۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین سے حلف لیا۔ قومی اسمبلی کے 336 میں سے 302 اراکین نے حلف اٹھا لیا اور رول آف ممبر پر دستخط کر دیے۔ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب، اختر جان مینگل، خالد مگسی، محمود اچکزئی، چوہدری سالک حلف اٹھانے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر براہِ راست انتخابات کے ذریعے ارکان منتخب ہوتے ہیں، باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں۔ حلف برداری کے بعد دوسرا مرحلہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے