اگ

ایران نے فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے

پاک صحافت ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غیر قانونی بستیاں بسانے والے صہیونیوں کی جانب سے نابلس کے اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز سیکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے کے گاؤں حوارہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور انہیں آگ لگا دی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت اور صیہونی شہریوں کے دہشت گردانہ اقدامات جاری ہیں لیکن عالمی برادری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والی صیہونی حکومت کے خلاف موثر کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری خاموش رہے تو یہ غاصب حکومت اپنے مظالم میں روز بروز اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نعرہ

دریا سے سمندر تک اور تہران سے نیویارک تک طلباء نے فلسطن آزاد ہو گا کے نعرے لگائے

پاک صحافت ایران بھر کی یونیورسٹی کمیونٹی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے